پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

17

لاہور، دسمبر 24 (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ انجیلا رائینر اور لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔

انجیلا رائینر اور لارڈ واجد خان نے افغان امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے تعریف کی۔چوہدری محمدسرور کا انجیلا اور واجد خان سے افغانستان میں امن اور معاشی استحکام کیلئے آواز بلند کر نے کا مطالبہ کیا۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے لارڈ واجد خان سمیت اورسیز پاکستانیوں کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔

چوہدری محمدسرور نے انجیلا رائینر اور لارڈ واجد خان کو کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا نے اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا تو پھر دنیا کے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا دنیا کو خاموشی ختم کر نا ہوگی۔

افغانستان کو کسی بڑے انسانی المیہ سے بچانے کیلئے دنیا کوافغان قیادت کی غیر مشروط امدادکر نا ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں افغان امن اور معاشی استحکام کیلئے فر نٹ لائن پر کام کر رہا ہے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ الحمد للہ برطانیہ کے دونوں ایوانوں میں پاکستانیوں کی بڑی جاندار نمائندگی موجود ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی ایک المیہ ہے وہاں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔