پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے اس سال توہین رسالت کا ایک کیس بھی درج نہیں ہوا : وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی

33

لاہور 10 دسمبر ( اے پی پی ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے اس سال میں  توہین رسالت کا کوئی ایک کیس بھی درج نہیں ہوا ۔متحدہ علماء بورڈ نے پچیس سے زائد شکایات کو ختم کیا اور ایک سو تیرہ کیسز میں ایک سو تین لوگوں کو ریلیف دیا  سانحہ سیالکوٹ پر تاریخ میں پہلی بار پوری قوم ایک صحفہ پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا اس سے دین محمدی کا کوئی تعلق نہیں سانحہ سیالکوٹ کیس کا تیزی سے ٹرائل ہونا چاہیے چیف جسٹس سے اپیل ہے مجرموں کو جلد لٹکایا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کوئی حادثہ ہو جائے تو لوگوں کی زندگی بچانے والے لوگ کم جبکہ ویڈیو بنانے والے زیادہ ہوتے ہیں ہمیں عدنان ملک جیسے لوگوں کی ضرورت ہے اور معاشرے میں ان جیسے لوگوں کو پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔