پاکستان میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل مردم شماری ہونے جارہی ہے، کوشش ہوگی کہ دسمبر 2022 سے پہلے مکمل کی جائے؛ چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر

90

لاہور، 28 دسمبر ( اے پی پی ): چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر  نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل مردم شماری ہونے جارہی ہے،کوشش ہو گی کہ دسمبر 2022 سے پہلے ڈیجیٹل مردم شماری پوری کر لیں تاکہ حکومت وقت پر الیکشن کمیشن کو ڈیٹا دے اور نئی مردم شماری پر الیکشن کروا سکیں ۔

قو می خبر رساں  ادارے  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے   ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں کاغذ پنسل کی بجائے ٹیب استعمال ہوں گے، اس لیے تمام محکموں کے ملازمین کو پہلے ٹریننگ دیں گے۔

ممبر ایڈوائزری کمیٹی ادارہ شماریات پاکستان محمد سرور گوندل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی نے مردم شماری کے حوالے سے  جو سفارشات دی تھی ان کو ریسرچر اور تعلیمی اداروں میں موضوع گفتگو بنایا گیا ہے جو یہاں سے سفارشات وصول ہوں گی ان کو مرتب کر کے حکومت کو دیں گے۔