کنگ سلمان ریلیف پروگرام کے تحت بلوچستان کے سرد ترین10 اضلاع میں سردیوں کا ریلیف پیکیج تقسیم

42

اسلام آباد،27 دسمبر (اے پی پی ):کنگ سلمان ریلیف  پروگرام کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین10 اضلاع میں سردیوں کا   ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا جبکہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ میں   رہائش  پذیر شمالی  وزیرستان  کے   2100     بے گھر   افراد( IDPs )میں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا ۔

پیکیج میں 58000 رضائیاں اور 29000 کٹس  بیگ  جن میں مردانہ، زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھیں ۔  کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج  این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے مکررہ وقت پر تقسیم  کی  گئی ، جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ  سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔

واضح رہے کہ   کنگ سلمان ریلیف پروگرام  کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز گذشتہ ماہ کیا گیا تھا۔