پاکستان میں پہلے یورپین فلم فیسٹیول کا  آغاز ہوگیا

41

اسلام آباد،8دسمبر  (اے پی پی):پاکستان میں پہلے یورپین فلم فیسٹیول کا  آغاز ہوگیا ہے ،  فیسٹیول میں  مختلف یورپین فلمیں اور ثقافت  دکھائی جائیں گی ،جن میں  مختلف علاقوں کی ثقافت کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔ فلم فیسٹیول پوری دنیا میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس سے یورپ کے سینما کی جدت اورثقافتی ورثہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے ،پاکستان میں  یہ فیسٹیول  پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے۔

فیسٹیول میں حکومتی حکام،مختلف ممالک کے سفیر ،سول سوسائٹی کے اراکین،اداکار، فلم میکرز اور میڈیا کے نمائندے خاص طور پر  شرکت کررہے ہیں۔ فلم فیسٹیول  اسلام آباد،،فیصل آباد،لاہور ،کراچی اور پشاور میں منعقد ہوگا۔فیسٹیول کے لئے تمام انتظامات وزارت اطلاعات ونشریات نے کئے ہیں۔

فیسٹیول 12 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں  9 دسمبر کو فیصل آباد،10 دسمبر کو پشاور،11 دسمبر کو کراچی اور 12 کو لاہور میں اس کا انعقاد کیا جائےگا۔

سورس:وی   این ایس، اسلام آباد