پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار اہم، ریاست میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے،چوہدری فواد حسین

41

اسلام آباد، 24 دسمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات چوہدری فواد حسین نے اے پی پی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار اہم ہے،اس طرح کی تقریبات کا انعقاد اس لئے بھی ضروری ہے کہ لوگوں کو بتایا جا سکے کہ ریاست میں تمام اقلیتوں کے لوگ شامل ہیں اور ان  کی نمائندگی موجود ہے اور کہاکہ پاکستان کے مستقبل میں اقلیتوں کے کردار کو مزید سراہا جائے گا۔