پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس کی طرف مبذول، خطے کی خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون لازم ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کانفرنس سے خطاب

6

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  جمعرات کو یہاں آئی ایس ایس آئی  کے زیر اہتمام ‘‘پرامن اور خوش حال جنوبی ایشیاء’’ کے عنوان سے ‘اسلام آباد کانکلیو  ’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس کی طرف مبذول، خطے کی خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جارحانہ جنگی نظاموں کے منظر عام پر آنے، اشتعال انگیز نظریات کی رونمائی اور جارحانہ جنگی قوت کا اظہار، کشدگیوں کو بڑھانے اور فوجی مہم جوئی جیسے عوامل، پہلے سے سٹرٹیجک عدم استحکام کے شکار ہمارے خطے کے لئے مزید خطرات کا موجب بن رہے ہیں۔جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک استحکام کے لئے جوہری صلاحیتوں سے متعلق متفقہ طور پر طے شدہ پابندیاں اور روایتی افواج ناگزیر ہیں۔جنوبی ایشیا  دنیا کی تقریباً ایک چوتھائ آبادی کا مسکن ہے جہاں ’نیٹ سکیورٹی پروائیڈر‘ جیسے نظریات کا فروغ پانا، خطے کے دیگر ممالک کے جائز سیاسی، معاشی اور سلامتی کے مفادات سے کلیتاً صرف نظر کرنا ہے۔