ملتان،29دسمبر (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف کی ہدایت پر ملک شاپس، لوکل سنیکس یونٹس اور مربہ جات یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور 300 کلو ناقص اجزاء سے تیار محلول، 190 لیٹر ملاوٹی دودھ، 160 کلو فنگس زدہ مربہ جات تلف کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ 4 ملک شاپس کو ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 54,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور پاپڑ فیکٹری کو کھلے رنگ اور اجزاء سے تیار محلول کے استعمال پر 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے جبکہ کیمیکل ڈرمز میں فنگس لگے مربہ جات کی سٹوریج پر اچار یونٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ نان لیبل کلر، ایکسپائرڈ کیمیکلز کے استعمال پر 2 بیکریز کو 60 ہزار روپے کے جرمانے کردئیے گئے ہیں اور فوڈ پوائنٹس سے ملاوٹی اجزاء، کھلے رنگ اور مضر صحت کیمیکلز برآمد کرکے تلف کردئیے گئے ہیں اور کہا یہ کارروائیاں وہاڑی چوک، چوک کمہاراں والا، مخدوم رشید روڈ اور پرانا شجاع آباد روڈ پر کی گئیں ہیں اور کہا کہ ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے فوڈ سیفٹی ٹیمز کی بلاتعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔











