پنجاب ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام سے پنجاب کی ثقافتی اقدار کو مضبوط، مستحکم کرنے میں  مدد ملے گی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربہاولنگر

51

بہاولنگر ، 10 دسمبر (آے پی پی ):  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام22 -2021 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا زبردست احسن اقدام ہے،پروگرام سے پنجاب کی ثقافتی اقدار کو مضبوط، مستحکم کرنے میں  مدد ملے گی۔

جمعہ کو یہاں ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے یوئے ان کا کہنا تھا کہ  اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف پنجاب بھر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ اس اقدام سے پنجاب کی ثقافتی اقدار کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کے نوجوان بڑھ چڑھ کر اس پروگرام میں حصہ لیں۔

اس موقع پر ڈاٸریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور سلیم قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام میں موسیقی، فاٸن آرٹس’دستکاری’افسانہ نویسی’علاقاٸی رقص اور تھیٹر کی کیٹگریز میں 16 سے 40 سال تک کے عمر کے مرد و خواتین امید وار حصہ لے سکٕںں گے۔ثقافتی رقص میں عمر کی کوئی  قید نہیں۔ اس پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ھے۔یہ مقابلے پہلے ضلعی پھر ڈویژنل اور آخر میں صوبائی سطع پر منعقد  ہونگے جبکہ ہر کیٹگری میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ہر سطح پر  کیش پراٸزز اور تمام شرکت کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹس دیٸے جاٸیں گے۔

اجلاس میں نامور دانشور اور شاعر سلیم شہزاد،بہاولپور آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر فنانس سہیل کامران میتلا اور اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ملک ذکا أللہ کے علاوہ محکمہ تعلیم،اسلامیہ یونیورسٹی’انفارمیشن، سوشل ویلفیٸر کے افسران نے بھی شرکت کی اور ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام میں بھر پور شرکت اور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔