پنجاب کیلئے بلدیاتی نظام تاریخی ثابت ہوگا، پنجاب کے عوام کیلئے تحریک انصاف کا یہ بہت بڑا کام ہے: حسان خاور

9

لاہور14دسمبر(اے پی پی): ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قوانین کے حوالے سے قانون سازی ہورہی ہے، یہ صوبے پنجاب کے لئے ایک تاریخی قانون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے خود عوام کے مسائل حل کریں گے، لوکل گورنمنٹ میں تاجر طبقے کو بھی خصوصی جگہ دے رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا نمائندہ لیا گیا ہے۔