اسلام آباد،9دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اس ملک میں پچھلے بہتر سالوں میں نوجوانوں اور کھیلوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ جمعرات کو جناح سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ 17 سال بعد سپورٹس کمپلیکس کی رونقیں واپس آئی ہیں،ملک کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس ایونٹس میں 3 ہزار سے زیادہ خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی100سے زائد یونیورسٹیوں نے حصہ لیا ہے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد