لاہور، 01دسمبر (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی جواد احمد قریشی نے لاہور کے باسیوں کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیلانی پارک میں پی ایچ اے کی سالانہ ” گل داؤدی ” کے پھولوں کی نمائش سجنے کو تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیلانی پارک میں” گل داؤدی ” کے رنگین پھولوں کی چادر بچھانے کا کام جاری ہے ۔ پی ایچ اے کی گل داؤدی نمائش حسب روایت شہریوں کیلئے سیر وتفریحی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگی ۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ گل داؤدی نمائش کا افتتاح جیلانی پارک میں سلفی پوائنٹ پر دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ پی ایچ اے کی پوری ٹیم نے لاہور کے باسیوں کو بہترین سیر و تفریحی فراہم کرنے کیلئے بے انتہا محنت کی ہے ۔ پی ایچ اے اس بارپھولوں کی نئی اقسام ، پھولوں کی سجاوٹ کے نئے ڈیزائن نمائش میں سجائے گا اور کہا اہل لاہور کے باسیوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ ” گل داؤدی کی نمائش کو دیکھنے کیلئے جیلانی پارک آئیں اور کورونا کے ایس او پیز کا خیال رکھیں۔