پہلی بار قومی سلامتی پالیسی کو معاشی صورتحال کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے؛ چوہدری فواد حسین

49

اسلام آباد، 28 دسمبر (اے پی  پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ   وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ہم نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، نیشنل سیکورٹی پالیسی کے ساتھ انٹرنل پالیسی اور فوڈ سیکورٹی پالیسی سمیت دیگر وزارتوں کی پالیسیاں بھی منسلک ہیں۔