ریکوڈک معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا گیا،صوبے کے تمام نمائندوں کو بریفنگ دی گئی ہے؛ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو

42

کوئٹہ، 28 دسمبر (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا  ہے  کہ ریکوڈک معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا گیا،صوبے کے تمام نمائندوں کو بریفنگ دی گئی ہے،کیس کے حوالے سے عالمی عدالت میں کیس ہار چکے ہیں اورریکوڈک کے حوالے سے کچھ خفیہ نہیں تھا۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں  نے  منگل کو یہاں   پارکنگ پلازہ  کے افتتاح کے موقع پر   کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نےکہا کہ  ریکوڈک شیئرز کم ہونے نہیں دینگے۔انہوں  نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا،پہلے دن سے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لیے تھے، آگے بھی مانیں گے،ڈاکٹروں کا وہ مطالبہ جو صوبے کی مالی صورتحال برداشت نہیں کرسکتی اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  نے کہا کہ سرکلر روڈروڈ پارکنگ پلازہ کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا پہلااور سب سے بڑا پارکنگ پلازہ ہے،پارکنگ کی تعمیر پر 1 ارب 4 کروڑ سے زائد لاگت آئی ،منصوبہ پانچ سالوں میں مکمل ہوا، پارکنگ  6فلو پر مشتمل ہے  جس میں  6 سو گاڑیوں کے پارکنگ کی گنجائش موجود ہے۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کے قیام سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئی گی جب تک پلازہ ٹھیکے پر نہیں دیاجاتا،شہریوں کیلئے پارکنگ مفت ہے۔