پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپر لانا اور غربت کو ختم کرنا اولین نظریہ ہے ، وزیراعظم کاعوامی جلسے سےخطاب

29

سکردو۔16دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو یہاں سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سٹریٹیجک جگلوٹ سکردو روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپر لانا اور غربت کو ختم کرنا اولین نظریہ ہے۔

 ملک کے پسماندہ  اور نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی موجودہ  حکومت کی ترجیح ہے،سکردو  انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوربہتر سڑکوں کی تعمیر سےمقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کوسہولت  ملنے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گااور علاقے میں اقتصادی خوشحالی آئے گی،  پاکستان کی متنوع اور دلکش مقامات کی حامل سیاحت پاکستان کا اثاثہ بن سکتا ہے،سیاحت کے شعبہ میں  گلگت بلتستان سے سالانہ 30 سے 40 ارب ڈالرحاصل کئے جاسکتے ہیں  اور    مقامی لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسرآئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  کوئی بھی  ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو اوپر نہیں اٹھایا جاتا۔