تھرپارکر،8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی زیر قیادت مٹھی میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور تھرپارکر پولیس کی زیادتیوں اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں وہاں موجود کارکنان اور عوام کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ آج کا دھرنہ صرف ایس ایس پی کے خلاف بلکہ سندھ حکومت کے خلاف ہے، پیپلزپارٹی والے ہمیں قاتل لیگ کہتے تھے اور اب ان کے ایم پی ایز قتل کروا رہے ہیں۔جس کے بعد وہی جماعت قاتل لیگ بن چکی ہے ۔ تھر میں تحریک انصاف کے حامیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ تھرپارکر کے کچھ سیاستدانوں نے بے تحاشہ پئسا کمایا ، ایک ایم این اے انڈین مودی بن کر تھری باشندوں پر مظالم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حامیوں پر ظلم کرنے والوں میں کچھ میرے اپنے بھی مودی کے ساتھ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے آصف زرداری نے عارف زرولی، رحمان ملک ، چودھری پرویز الٰہی کی توسط سے بہت سی دعوتیں دیں مگر پیپلز پارٹی کے کرپٹ نظام اور عیاش ٹولے کے ساتھ چلنہ ہمارے لیئے مشکل تھا اس وجہ سے منع کردی۔ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ عزت اور ضمیر کا فیصلہ تھا ، وزیراعظم عمران خان فقط پاکستان کے نہیں دنیا بھر کے لیڈر ہیں ۔
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ہم نے سندھ میں بے تحاشہ ترقیاتی کام کروائے ، بلخصوص تھر میں سڑکوں کا جال بچھایا۔ جو لوگ لاڑکانہ میں کام نہیں کرسکے وہ تھرپارکر میں جھوٹی دعوائیں کرتے ہیں۔ تھرپارکر کے مودیوں کو بھی سبق سکھا کر رہینگے ۔ اٹھارویں ترمیم کے دعوے کرنے والوں کو پتا ہونا چاہیئے سندھ پاکستاں کا حصہ ہے اور اوپر وفاقی حکومت بیٹھی ہے۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی نے افسران کی تعیناتی و تبادلوں کو کاروبار بنادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ تھر کے افسران آصف زرداری کے ذاتی ملازم کی کمداری کر رہے ہیں۔ تھری عوام مضبوط ہیں اور انہوں نے ہمیشہ تکلیفیں برداشت کرکے ہمیں ووٹ دیئے ہیں۔ ہمارے کارکناں پر وفاداریاں بدلنے کے لیئے سندھ حکومت نے بے تحاشہ مظالم کیئے ہیں ، مگر عوام کی ہمارے ساتھ محبت قائم ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں و کارکنان نے بارہ سال کے دور اقتدار میں سندھ کے تمام اداروں کو لوٹہ ہے اور کھرب پتی بن گئے ہیں، میں نے اپنی حکومت میں صوبے کی بہتری کے لیئے کام کیا اور عزت کمائی۔ آج الحمداللہ پاکستاں سمیت دنیا بھر میں میری عزت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھری عوام پر منشیات و اغوا کے جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے ،۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ایس ایس پی کی نالائقیوں پر افسوس ہوا جو تھر پولیس کے چیف نہیں بلکہ ڈاکو بن کر بیٹھے ہیں ۔
سورس:وی این ایس، تھرپارکر