پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ، آج ہی لانگ مارچ شروع کرے۔ حسان خاور

8

لاہور۔منگل 7 دسمبر (  اے پی پی ): معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے  پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ ہے۔ اسے عوامی مفادات سے کچھ لینا دینا نہیں۔ پی ڈی ایم نے گزشتہ سال بھی نومبر میں اعلان کیا تھا کہ جنوری تک حکومت ختم ہو جائے گی۔ لیکن جنوری گزرے بھی کئی ماہ ہو چکے حکومت بدستور موجود ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی میں سب نے کئی چھوٹے چھوٹے سوراخ کر رکھے ہیں۔ یہ کشتی ڈوب رہی ہے لیکن اس کشتی کے مسافر اسی بحث میں الجھے ہوئے ہیں کہ کس نے چھوٹا سوراخ کیا کس نے بڑا؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ شرمندگی چھپانے کیلئے دی۔ تاریخ پر تاریخ دے کر پی ڈی ایم بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے۔