ملتان، 26دسمبر(اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور انکی ٹیم کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر تعریفی ٹوئیٹ کیا ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ ساوتھ پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کا اس خطے کی ترقی کے لئے عزم قابل تعریف ہے اور کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے ایک جذبے کے تحت کام کررہے ہیں۔
کامران علی افضل نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین کیا ہے۔
سورس: وی این ایس، ملتان











