کارکن صحافیوں کے دیرینہ مطالبے پر حکومت نے میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل سینٹ سے منظور کروایا ہے ؛ صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس قمر بھٹی

44

لاہور، 1دسمبر (اے پی پی):سینئر صحافی و پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے موجودہ صدر قمر بھٹی نے کہا ہے کہ  صحافتی تنظیموں اور کارکن صحافیوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل 2021 سینٹ سے منظور کروایا ہے۔

 اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں  نے  اس بل کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایسا بہترین بل سامنے آیا ہے، حکومت کی طرف سے کارکن صحافیوں کے جانی و مالی تحفظ کو اس بل کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے اور ہم اس بل کا خوش دلی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

 قمر بھٹی نے بل پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ اب میڈیا مالکان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کارکن صحافیوں کے تحفظ کا ہر طرح سے خیال رکھے۔