کراچی؛ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناءطارق سید کا انٹر سٹی بس اسٹینڈ کا دورہ، کورونا ایس او پیز کو چیک کیا

88

کراچی،16 دسمبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنرلیاقت آباد ثناءطارق سید نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے  لیاقت آباد میں قائم اندرون ملک بسوں کے اسٹنڈز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بس اسٹینڈ مالکان ، ڈرائیوروں اور اندورنِ ملک سفر کرنے والے افراد سے کورونا ویکسینیشن کارڈز کی جانچ کی اور ویکسینیشن نہ لگے ہونے کی صورت میں موقع پر ویکسینیشن لگوائی  اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اندورنِ ملک سفر کرنے والے تمام افراد کرونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکشین لگوا چکے ہوں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ثناءطارق سید نے موقع پر موجود ڈاکٹر حرا اور سیکسینیشن ٹیم کو اس بات کا پابند کیا کہ سفر سے پہلے مسافروں کے کورونا ویکسینیشن کارڈز کو ضرور چیک کیا جا ئے ۔

 واضع رہے کہ ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کی پانچوں لہر کے پھیلاﺅ کے پیش نظر کئے جارہے ہیں، تاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کو ممکن بنایا جا سکے ۔

سورس : وی این ایس، کراچی