کرپشن کا  مکمل خاتمہ ہو  گا تو ملک  ترقی  کریگا؛ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں

42

لاہور،9دسمبر(اے پی پی): صوبائی  وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے    عالمی یوم انسداد بدعنوانی پر احتساب بیورو پنجاب اور محکمہ ہائیرایجوکیشن کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ کرپشن کا  مکمل خاتمہ ہو  گا تو ملک  ترقی  کریگا۔انہوں نے   کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اصل جدوجہد کرپشن کے کینسر کے خلاف ہےبدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا عزم کرنا ہوگا،نیب کی اس آگاہی مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے نوجوان نسل میں کرپشن کے خلاف بیداری کی توانا سعی کی ہے،اس کوشش کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔

سورس:وی   این ایس، لاہور