کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کا ریونیو نادہندگان کی جائیدادیں بلاک کرنے کا حکم جاری

31

ملتا ن،17 دسمبر( اےپی پی):  کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریونیو نادہندگان کی جائیدادیں بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری ریونیو ٹیکسز کی ریکوری کیلئے نادہندگان کو حتمی نوٹس جاری کئے جائیں تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے دورے کے موقع پر ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلع کی ریکوری صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی شریک ہوئے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادہندگان کی جائیدادیں ضبط کرکے جائیداد کے انتقلات پر پابندی لگائی جائے اور انکی پراپرٹی نیلام کرنے کے اشتہارات بھی جاری کئے جائیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آبیانہ،زرعی ٹیکس اور انتقالات فیسوں کی ریکوری کا ہدف دیا ہے جس کو ہر صورت بہتر کرکے ملتان ڈویژن کی ریکنگ بہتر کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو واجبات کی ریکوری بہتر نہ کرنے والے ریونیو افسران کی قانونگوئیاں کینسل کی جارہی ہیں اور بہتر کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کو نئی قانونگیاں الاٹ کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کریں اس سلسلے میں،اسسٹنٹ کمشنرز کو ریونیو بہتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پٹواری بھرتی کا عمل آخری مراحل میں ہے جس سے ضلع کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔