ملتان 21 دسمبر)اے پی پی ): کمشنر ارشاد احمد نے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر ارشاد احمد نے مخلتف برانچوں میں جاکر سروس ڈیلیوری کی انسپکشن بھی کی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک چھت تلے اراضی ریکارڈ کی تمام سہولیات فراہم کی ہیں اور کہا پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل تیز کیا جائے اور انہوں نے کہا کہ اراضی سنٹرز پر صفائی اور انتظار گاہوں میں مثالی انتظامات کئے جائیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملکیتی کاغذات کے حصول کے سسٹم کا معائنہ کیااور کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے اراضی سنٹر میں آئے متعد سائلین کی داد رسی بھی کی اور کہا کہ روایتی کلچر کے خاتمے میں اراضی ریکارڈ سنٹرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہےڈاکٹرادشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے آگاہی بینرز نصب کیے جائیں۔











