ملتان،22 دسمبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا علی الصبح یونین کونسل 7 کا دورہ،کمشنر نے صفائی ، سیورج کا جائزہ،اور تفصیلی بریفنگ لی۔ کمشنر سے شہریوں نے ملاقات کے دوران مسائل بھی بیان کئے اور کمشنر کا شہریوں کے جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دستیاب وسائل میں مسائل کے فوری حل بارے کوشاں ہیں، کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں اور کہا کہ فیلڈ وزٹ سے لوگوں کے حقیقی مسائل کا ادراک ہوتا ہے،دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ کی بجائے عملی جانچ پڑتال پر یقین رکھتا ہوں اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روائتی سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے بارے متحرک ہیں۔
دورے کے دوران میونسپل اداروں کے سربراہان بھی کمشنر کےہمراہ تھے۔