خیرپور،22دسمبر(اے پی پی):پولیس ہیڈ کوارٹر میں وومین اینڈ چلڈرین پروٹیکشن سیل کی جانب سے عورتوں اور بچوں پر تشدد اور ان کے حقوق کے متعلق آگاہی سیمینار میں ضلع کی تمام این جی اوز، وکلاء، لیڈیز پولیس نے شرکت کی۔
اس موقع پر وومین اینڈ چلڈرین پروٹیکشن سیل کی انچارج انسپکٹر مہناز بوزدار نے کہا کہ تمام متاثرہ خواتین اپنی شکایات موبائل ایپ،اور ٹول فری نمبر 9110 کے ذریعے درج کرواسکتی ہیں کچھ ہی لمحوں میں متاثرین تک رسائی ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس ایس کا کہنا تھا کہ خیرپور پولیس خواتین بچوں سمیت تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے،اگر ضلع بھر میں کہیں بھی چھوٹے بچوں اور عورتوں کے ساتھ تشدد سمیت دیگر مسائل درپیش ہوتے ہیں تو فوراً اطلاع دیں اور فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔











