گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس  سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی: تنویر اقبال تبسم

40

ملتان 13دسمبر(اے پی پی ):سیکریٹری محکمہ پرائمر ی و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویرا قبال تبسم نے کہا کہ محکمہ پرائمر ی و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے موثر انتظامات اور عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی بدولت جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا ہے اورکہا گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں کورونا کا کوئی بھی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا تنویرا قبال تبسم نے کہا گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس  سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی اور کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2048کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب سیکریٹری تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ اب تک جنوبی پنجاب میں 15لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور کہا اب تک جنوبی پنجاب میں 2کروڑ 32لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے