اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کسانوں کو تقریباً 399 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ سال زرعی شعبہ میں تقریباً 400 ارب روپے کی آمدن ہوئی، کسانوں کو گندم کی فصل میں 118 ارب روپے، کپاس کی فصل میں 138 ارب روپے، چاول میں 46 ارب روپے، مکئی میں 3 ارب روپے اور گنے میں 96 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔