ایبٹ آباد،26دسمبر(اے پی پی):گلیات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔برف سے محظوظ ہونے کیلئے گلیات میں سیاحوں کا رش لگ گیا ہے،محمکہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو ممکن بنانے کیلئےسٹاف موجود ہے، سیاح غلط پارکنگ سے گریز اور قوانین کی پاسداری کریں،دوران برف باری مغرب کے بعد سفر سے گریز کریں اور کسی بھی مدد و رہنمائی کی صورت میں 03411112226 پر رابطہ کریں۔
سورس: وی این ایس، ایبٹ آباد











