گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دو ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

39

اسلام آباد،28دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے  کہ کابینہ نے گوادر میں 1.2 ملین گیلن یومیہ ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کے لئے معاہدے کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت 2.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے سے گوادر کے رہائشیوں کے لئے صاف پانی کی سہولیات مہیا ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں حالیہ احتجاج کے موقع پر ہمارے وفاقی وزراءاسد عمر اور زبیدہ جلال نے صاف پانی کا منصوبہ دینے کا وعدہ کیا تھا، اب یہ وعدہ پورا ہو رہا ہے۔