اوکاڑہ،04دسمبر(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمر محمود خان منج نے میڈیا کو بتایاہے کہ کسانوں کو گورنمنٹ کے مقررہ ریٹ پر کھاد مہیا کی جارہی ہے اور مارکیٹ میں کھاد کی دوکانات پر سٹاک کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے رینالہ خورد موقع پر آ کر خود کھاد کی فروخت چیک کی اورکھاد کی فروخت کے متعلق جو مسائل تھے انہیں فوراً حل کرتے ہوئے کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو آسان بنا دیا گیا ہے اور گورنمنٹ کے ریٹ پر کھاد کسانوں کو مہیا کی جا رہی ہے۔