کوئٹہ۔ 07 دسمبر۔(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری حکومت لوگوں کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی صوبائی اسمبلی کی اپنی پہلی تقریر میں محکمہ مواصلات کے کنٹریکٹ ملازمین، بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی اور جی پی ای فنڈڈ بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے اساتذہ کی مستقلی کا وعدہ کیا تھا اور آج اس وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے 1493 مرد و خواتین اساتذہ کو مستقلی کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں صوبائی وزراء سیکرٹری تعلیم سمیت مستقلی کے تقرر نامے موصول کرنے والے اساتذہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور محکمہ تعلیم نے جس تیزی سے اساتذہ کی مستقلی پر کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اس مستعدی اور محنت سے کام کرینگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنے ہماری روایات کے برعکس ہیں ہماری حکومت کو قائم ہوئے ایک مہینہ ہوا ہے اور صوبے میں دھرنے پھچلے تین سال سے چل رہے ہے ہم دھرنے میں بیٹھے مظاہرین کے جائز مطالبات حل کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپکی کی مستقلی کا یہ کام مجھ سے لینا تھا اور یہ آپکا حق بھی تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ بھرپور محنت اور پوری لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے محکمہ تعلیم میں مزید بہتری لائینگے ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ تقریب میں شریک اساتذہ سے فرداً فرداً ملے ۔ اس موقع پر اساتذہ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کی حکومت کے پہلے ہی مہینے میں مستقلی کے تقرر نامے جاری ہونا خوش آئند ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ک۔