ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہمارا ٹارگٹ ہے: اعجاز احمد شاہ

29

پشاور،یکم دسمبر{اے پی پی}: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم منشیات کی پیداوار والے ممالک میں نہیں ہیں لیکن ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے اس لعنت کا شکار بنے ہیں- اب وقت آگیا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو ہمارے ساتھ چلنا ہو گا۔
وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ان خیالات کا اظہار آرمڈ کورپس سنٹر،نوشہرہ میں منعقدہ اے این ایف کی فائنل پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب لے دوران کیا-
انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے تمام افسران و حکام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو اتنی ہمت اور طاقت دے کہ اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اتریں اور یہ جس شعبہ کا انتخاب آپ نے کیا ہے یہ آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن و محفوظ کرے گا- تاہم، مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ٹریننگ اور پریڈ کا معیار بہت اچھا تھا-
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کے لئے ہر کسی کا انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ضروری ہے مگراساتذہ اور والدین کا بھی اس میں اہم کردار ہے- میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے حلف پر پورا اتریں گے اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ثابت قدم رہیں گے-
اس موقع پر اپیل کرتے ہوَئے انہوں نے کہا کہ کرونہ وبا کے وائرس کا نیا ویرینٹ آگیا ہے احتیاط کریں اور ویکسین لگوائیں-ہماری کوشش ہے کہ یہ ویرئینٹ پاکستان میں نہ آئے لیکن احتیاط اور ویکسین سے ہی اس سے بچاو ممکن ہے- میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں.

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان کا گرین پاکستان کا خواب بھی سچ ہو گا- ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے پاکستان کی کوششوں کو عالمی پلیٹ فارم پر پذیرائی حاصل ہوئی-