ہمارے معاشرے میں زندگی بچانے والے لوگ کم اور ویڈیوز بنانے والے زیادہ ہورہےہیں: اعجاز عالم آگسٹین

19

لاہور 10 دسمبر ( اے پی پی )  صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زندگی بچانے والے لوگ کم اور ویڈیوز بنانے والے زیادہ ہورہےہیں۔ہمیں عدنان ملک جیسے لوگوں کی ضرورت ہے اور معاشرے میں ان جیسے لوگوں کو پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔