ہم نے 80 ہزار جانوں سمیت اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اُٹھایا، موردِ الزام پھر بھی پاکستان:وزیراعظم عمران خان

27

اسلام آباد۔13دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی  نہ ہو تو انتخابات میں طاقتور ، وار لارڈز اور جرائم پیشہ افراد آگے آ جاتے ہیں، ترقی پذیر ممالک کے پیچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اور اشرافیہ کی بدعنوانی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا، ناکامی کا ملبہ بھی ہمارے اوپر ہی ڈال دیا گیا،  اب بھی افغانستان میں طویل خانہ جنگی ہو جاتی تو اس کا سارا الزام پاکستان پرآ جانا تھا، بھارت کشمیر میں جو کر رہاہے مغرب اس پرتنقید   نہیں کرتا  اگر کوئی اور ملک اس طرح کررہا ہوتا توبہت شور مچتا،ہمارے ملک   میں اردو میڈیم ، انگلش میڈیم اور دینی مدارس کی   تعلیم تین طرح کے نظام  چل  رہے ہیں،غیر مساوی ترقی انتشار کا سبب بنتی ہے، ہمیں تھنک ٹینکس کے ذریعے ہمیں اپنا صحیح تشخص اور  حقیقی نکتہ نظر دنیا پر واضح کرنا چاہیے۔