ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

16

اسلام آباد جنوری,13 جنوری (اے پی پی ): ائیر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران، جے سی اوز، ائیرمین اور سویلینز کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں 126 افسران، جے سی اوز، ائیرمین اور سویلینز کو چیف آف دی ائیر اسٹاف تعریفی اسناد، 27 افسران کواعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیجز سے نوازا گیا۔ 20 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری(درجہ دوم) اور (درجہ سوئم) دئیے گئے۔ یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔