اٹک ؛ ملکیتی جائیداد  اپنے نام کرانے کے مطالبہ پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم  گرفتار

23

اٹک،13 جنوری  (اے پی پی): اٹک پولیس نے ملکیتی جائیداد  اپنے نام کرانے کے مطالبہ پر سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 ترجمان اٹک پولیس کے مطابق  ملزم  سید امجد علی شاہ   نے بہن مسماۃ ش،ب کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جسکو بعد میں ہسپتال لے جایاگیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  فوت ہو گئی اور ملزم  فرار ہو گیا تھا  ، جس  پولیس نے   قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ہے ۔

 ڈ ی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او پنڈیگھیب سرکل ،ایس ایچ او بسال  اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے  کہ اٹک پولیس  معاشرے سے جرم اور ظلم کے خاتمے کے لیے بر سرِ پیکار ہے ،کوئی ظالم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔