تھر جیپ ریلی کی 1.7کلو میٹر کوالیفائی ریس مکمل، میر نادر علی مگسی پہلے نمبر پر رہے

26

تھرپارکر،14 جنوری (اے پی پی ): محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے تھر میں  منعقد ہونے والی تھر جیپ ریلی کی 1.7کلو میٹر کوالیفائی ریس مکمل ہو گئی ہے ۔ کوالیفائی ریس  میں میر نادر علی مگسی پہلے نمبر پر ، چودھری خرم دوسرے نمبر پر اور شیراز قریشی تیسرے نمبر پر رہے۔ کوالیفائی ریس مقابلے میں 84 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ دوسرا رائونڈ کل اور فائنل ریس پرسوں ہوگی۔ انعامات تقسیم تقریب میں وزیراعلی سندہ اور ڈی جی رینجرز سندہ شرکت کرینگے۔

سورس:وی این ایس،  تھرپارکر