احمدپورشرقیہ؛ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کارروائی ، سرقہ مویشی گینگ کو  گرفتار کر لیا

13

احمدپورشرقیہ،30 جنوری (اے پی پی): تھانہ نوشہرہ جدید پولیس  نے  کارروائی  کرتے  ہوئے  سرقہ مویشی گینگ کو  گرفتار کر لیا ہے ، گینگ میں ملوث ملزمان کے نام  محمد صابر ،محمد اختر ، محمد مکی اور اعجاز احمد  ہیں ، ملزمان سے 6 لاکھ روپے مالیتی سرقہ شدہ مویشی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر  قانونی اسلحہ 2 عدد پسٹل اور 2 عدد ریوالور بھی برآمدکیے  گئے  ہیں ، ملزمان متعدد مقدمات میں ملوث ہیں ،جن سے  مزید تفتیش جاری ہے۔

سورس:و ی این ایس،  احمد پور شرقیہ