اوکاڑہ،24جنوری(اے پی پی ): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ستگھرہ میر چاکر اعظم رند بلوچ کا دورہ کیا، مرکزی گیٹ کی تعمیر و مرمت ، مقبرہ کے اطراف میں قدیمی گھروں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مقبرہ میں خطاطی اور نقاشی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے والڈ سٹی پراجیکٹ کے نمائندے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقبرہ میر چاکر اعظم رند بلوچ کی تزئین و آرائش کا کام انتہائی اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے، تعمیر و مرمت کا کام اس انداز سے کیا جائے کہ مقبرہ کی قدیمی ساخت بھی متاثر نہ ہو، یہ عمارت عہد رفتہ کی تصویر بھی نظر آئے۔
انہوں نے میر چاکر اعظم رند بلوچ کے مقبرہ پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔











