اوکاڑہ؛ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

34

اوکاڑہ،22جنوری(اے پی پی): ضلعی پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کےدوران حجرہ شاہ مقیم  پولیس نے مشکوک شخص کو فرار ہوتے گرفتارکیا تو اس سےبھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروش کی شناخت گلزار احمد ولد شیر علی کھوکھر عبداللہ کالونی حجرہ کے نام سے ہوئی جس کی جامہ تلاشی پر 1650 گرام  چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نےمقدمہ درج کر کے منشیات فروش کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا ہے۔

سورس: وی این ایس، اوکاڑہ