اوکاڑہ،26جنوری(اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارحضرت کرمانوالہ پہنچے،وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری سے ملاقات کی اوران کے چھوٹے بھائی سجادہ نشین دربار عالیہ کرمانوالہ شریف سید میر طیب علی شاہ بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے ایصال ثواب کی دعا کی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مرحوم میرطیب علی شاہ بخاری کی دنیائے اسلام کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور سید میر طیب علی شاہ بخاری کی وفات کو عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔