اوکاڑہ،03جنوری(اے پی پی ):ایف بی آر اوکاڑہ زون نے ٹیکس ریکوری تیز کر دی، انکم ٹیکس نادھندگان سے 51 ملین سے زائد ٹیکس ریکوری کی اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر دکانیں اور پروٹین فارم سیل کر دئیے۔
کمشنر انکم ٹیکس اوکاڑہ زون وقاص اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال ٹیکس ریکوری پچھلے تمام سالوں کی نسبت ایک ریکارڈ ہے،انکم ٹیکس نادھندگان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کر لی جائیں گی۔











