اوکاڑہ،31جنوری(اے پی پی):آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیااورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پریڈ کے دستوں کی سلامی لی۔ جنرل پریڈ کا مقصدجسمانی فٹنس اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے.جنرل پریڈ میں پنجاب پولیس، پی ایچ پی ، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس اور ایلیٹ پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔











