ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کیساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقاد

44

لاہور، 12 جنوری (اے پی پی): ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز  کی سربراہی   میں    ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقاد  کیا گیا، جس میں سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ٹنل بورنگ پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ یونیسف ماحولیاتی تشخیص کے عمل میں واسا لاہور کو سپورٹ فراہم کرے گا اور اس حوالے سے یونیسف کی سپورٹ قابل ستائش ہے، یونیسف واسا لاہور کے پانی بچانے کے مختلف منصوبوں اور ان کے ماحول پر ہونے والے اثرات پر ریسرچ کرنے میں مدد فراہم کرے گا ۔

اس میٹنگ میں ایشین انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک کے نمائندہ غفران شفیع، یونیسف سے آسیہ چوہدری،واسا سے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ  عبدالمنان ، ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طیب ملک اور ثمینہ آصف بھی ایم ڈی واسا کے ساتھ شریک تھے۔