امریکہ سےلاہور پہنچنے والے تین کروڑ ماسک کو گودام میں محفوظ رکھنے کیلئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے

38

لاہور، 12جنوری(اے پی پی):امریکہ سے لاہور پہنچنے والے تین کروڑ ماسک کو گودام میں محفوظ کرنے کے لئے ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے۔ کمشنر لاہور کیپٹن( ر )محمد عثمان اور سیکرٹری بورڈ آف مینیجمنٹ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ زین مرزا نے دستخط کیے۔

 کمشنر کیپٹن ر محمد عثمان نے بتایا کہ 10 کنٹینرز پر مشتمل کووڈ ماسکس کی پہلی کھیپ دو تین دنوں میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیگی اور حکومتی ہدایات کیمطابق گوداموں سے مختلف مراحل میں ماسکس کی شہریوں تک رسائی ہوگی۔

 زین مرزا نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر لاہور وئیرز ماسک مہم مثالی مہم ہے،اس مہم کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے 10 کنٹینرز میں 80 لاکھ کووڈ ماسکس کی پہلی کھیپ سوموار کو کراچی سے لاہور روانہ ہوچکی ہے اور کووڈ ماسکس کے کل 27 کنٹینرز جنوری میں کراچی پہنچیں گے۔

 کمشنر لاہور نے بتایا کہ امریکی نجی فرم کیجانب سے لاہور ویئرز ماسکس مہم کیلئے 3 کروڑ واش ایبل ماسک عطیہ کیے گئے ہیں اور بورڈ آف مینیجمنٹ سندر انڈسٹریل سٹیٹ کووڈ ماسک محفوظ کرنے کیلئے فری آف کاسٹ گودام فراہم کریگا جو کہ قابل تحسین امر ہے