ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن کی زیر نگرانی ٹھنڈیانی روڈ اور ملحقہ سڑکوں کی صفائی کا کام جاری

58

گلیات،  25 جنوری(اے پی پی):ٹھنڈیانی روڈ اور ملحقہ سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن کی نگرانی میں سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری سڑکوں کی صفائی کے کام میں مصروف ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اور مین شاہراہ کے ساتھ ساتھ لنک روڈ کی صفائی کے کام کی نگرانی کی،برف کی صفائی کے بعد کوک منگ، بوئی اور میرا رحمت خان روڈ کو آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے اور  پٹن خورد، پٹن کلاں اور دیگر تمام سڑکوں پر بھی برف کی صفائی مرحلہ وار طور پر انجام دی جارہی ہے۔ برف کی صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی  کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ جلد از جلد سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔