اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معاملات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، ای وی ایم کے لئے قانون سازی ہوچکی ہے، اب عملدآمد کی طرف جارہے ہیں، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ضرور ہوگا، الیکشن کمیشن کو عملے کی تربیت کے لئے جلد ای وی ایم فراہم کردی جائیں گیا
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی، انتخابات میں ایک ووٹ بھی ضائع نہیں ہونا چاہئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات ایک حقیقت بننے جارہے ہیں، ای وی ایم کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے تیار ہیں، ای وی ایم کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
ریحانہی وی ایم کیلئے قانون سازی مکمل ہو چکی ہے