اوکاڑہ،07جنوری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ سردی کے موسم کی بارشیں جہاں فصلوں کے لئے فائدہ مند ہیں وہیں پر شہری اور رہائشی علاقوں میں آمد و رفت کی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں بلدیاتی اداروں کے ملازمین بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھیں۔ شہر میں سیور یج سسٹم کو چالو رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں اور واٹرڈسپوزل پمپس کو لگاتار چلایا جائے شہر میں صفائی کے لئے بھی کوشش کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کئے گئے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت کھوکھر ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ بارش اور سردی کے موسم میں صفائی پر مامور عملہ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی پڑھ رہی ہے لیکن ہمیں لوگوں کو سہولت کو رواں رکھنے اور شہروں کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بارش کے پانی کے نکاس کے لئے مشینری استعمال کی جائے شہر کے انڈر پاسسز میں پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے جس کے لئے عملہ فوری اقدامات کرے ۔
انہوں نے ایم اے جناح روڈ ،ایم سی بی چوک، ہسپتال روڈ، فیصل آباد روڈ پر بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا انہوں نے سیوریج واٹر ڈسپوزل کا بھی دورہ کیا۔











