بورے والا،25 جنوری (اے پی پی): ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے بورے والا سمیت مختلف اضلاع میں میپکو کے ٹرانسفارمرز چوروں کا 6 رکنی بین الاضلاعی منظم گینگ گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 15 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا 20 لاکھ سے زائد مالیت کا منی ٹرک برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ملزمان مختلف اضلاع میں ٹرانسفارمرز چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان رات کی تاریکی میں دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کرکے انکو کھولنے کے بعد اسکے پارٹس فروخت کرنے کا دھندہ کرتے تھے جنکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔











