بہاولنگر،20 جنوری ( اے پی پی ): غریب مستحق افراد کو سرد موسم میں پہننے کےلئے گرم کپڑوں اور ضروری اشیاء کی فراہمی کےلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے دیوارِ احساس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل نے غریب اور ضرورت مند افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیوارِ احساس کا قیام حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے اس کام میں حکومت کے ساتھ ساتھ صاحبِ ثروت افراد حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دیوارِ احساس پر مستحق افراد کے لیے استعمال کے لیے اشیاء چھوڑ جائیں۔
اس موقع سماجی کارکنان موجود تھے۔











